ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب ،ہریانہ میں کانگریس تنہا الیکشن لڑے گی عآپ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں فیصلہ تین دن میں

پنجاب ،ہریانہ میں کانگریس تنہا الیکشن لڑے گی عآپ کے ساتھ اتحاد کے بارے میں فیصلہ تین دن میں

Mon, 08 Apr 2019 11:05:42    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍اپریل(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس نے آج کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں دہلی میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ساتھ اتحاد کے بارے میں دو تین دن میں تصویر صاف ہوجائے گی لیکن پنجاب اور ہریانہ میں کسی دیگر پارٹی کے ساتھ ان کا کوئی اتحاد نہیں ہوگا۔کانگریس کے میڈیاشعبہ کے انچارج رندیپ سرجے والا نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ کانگریس پارٹی پنجاب اور ہریانہ میں کسی بھی دیگر پارٹی کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں کرے گی جہاں تک دہلی کا سوال ہے تو دو تین دن میں تصویر صاف ہوجائے گی۔گزشتہ دو تین دن میں میڈیا میں ایسی رپورٹ آئی تھی کہ کانگریس اورعآپ کے درمیان دہلی اور ہریانہ میں ایک ساتھ انتخابات لڑنے پر رضامندی ہوچکی ہے ۔ حالانکہ ابھی سیٹوں کی تقسیم پر رضامند ہونا باقی ہے ۔ ان دونوں ریاستوں کے علاوہ پنجاب میں بھی ایک ساتھ انتخابات لڑنے کے سلسلے میں دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت چل رہی تھی۔


Share: